ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حکومت ' پینے کے پانی کی سپلائی کو یقینی بنائے گی،مسئلہ سے نمٹنے 622کروڑ روپے کا منصوبہ : وزیر ایچ کے پاٹل

حکومت ' پینے کے پانی کی سپلائی کو یقینی بنائے گی،مسئلہ سے نمٹنے 622کروڑ روپے کا منصوبہ : وزیر ایچ کے پاٹل

Thu, 09 Feb 2017 11:24:16    S.O. News Service

بنگلورو،8؍فروری(ایس او نیوز)کرناٹک حکومت پانی کی شدید قلت کے درمیان تمام مواضعات اور ٹاونس کو پینے کے پانی کی سپلائی کو یقینی بنائے گی۔وزیر دیہی ترقی و پنچایت راج ایچ کے پاٹل نے قانون ساز اسمبلی کو یہ بات بتائی۔ وقفہ سوالات کے دوران بی جے پی کے رکن گوند کرجول کے اٹھائے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ حکومت نے ریاست بھر کے عوام کو درپیش پانی کی قلت کے مسئلہ سے نمٹنے کے لئے 622کروڑ روپے کا منصوبہ تیار کیا ہے ۔یہ فروری ہے اور پہلے ہی پانی کی قلت ہے ۔حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ موسم گرما کے دوران پینے کے مناسب پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جاسکے ۔اس نے دریاوں ' ذخائر آب ' نہروں ' تالابوں یہاں تک کہ بورویلز جیسے پانی کے تمام وسائل کی نشاندہی کی ہے اور دستیاب پانی کا استعمال کیا ہے تاکہ اس پانی کو ٹینکرس کے استعمال کے ذریعہ مواضعات تک سپلائی کیا جاسکے ۔وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت تمام 224اسمبلی حلقوں میں ارکان ا سمبلی کے تحت ٹاسک فورسس قائم کرے گی۔ پہلے مرحلہ میں 6930مواضعات جو شدید پانی کی قلت کا سامنا کررہے ہیں کی نشاندہی کی گئی ہے اور دوسرے مرحلہ میں 7390مواضعات کو بیرونی وسائل کے ذریعہ پانی کی سپلائی کی جائے گی۔پہلے ہی ٹینکرس کے استعمال کے ذریعہ 496مواضعات کو پانی کی سپلائی کی جارہی ہے جو پانی کی شدید قلت کا سامنا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہاسن ' کولار ' چترادرگ ' چکبل پور ' مانڈیا ' میسورو ' وجے پورہ ' دیون گری اضلاع پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا کررہے ہیں۔حکومت نے مواضعات میں آر او پلانٹس کی فوری مرمت کے احکام دیئے ہیں جہاں یہ آر او پلانٹس کام نہیں کررہے ہیں۔ایمبولنس کے خطوط پر حکومت ایسے آر او یونٹس کی مرمت کے لئے موبائل مرمتی یونٹس کی خدمات حاصل کرے گی۔


Share: